پنجاب کا بجٹ وفاق کی طرح عوام دوست ہو گا، ترجمان

پنجاب کا بجٹ وفاق کی طرح عوام دوست ہو گا، ترجمان

لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال کے لیے پیش ہونے والا بجٹ وفاق کی طرح عوام دوست اورٹیکس فری ہو گا۔

مالی سال21 -2020 میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہنے کا امکان، 3ہزار437ارب خسارے کا بجٹ پیش

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے پیش ہونے والے بجٹ کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ اس میں ہیلتھ انفرا اسٹرکچر پر بھرپور توجہ دی گئی ہے  اور عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس ے نمٹنے کے لیے بھی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بلاول، بجٹ مسترد کردیا: اپوزیشن کی اے پی سی بلانے کا اعلان

صوبہ پنجاب کی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ آئندہ مالی سال کے پیش ہونے والے بجٹ میں کسی بھی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ملکی خزانے کو نوچنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

بجٹ میں عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، عبدالحفیظ شیخ

ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بہتری کے لیے کسی طرح کی مثبت تجویز آنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں