اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے آخر تک 10 سے 12 لاکھ کورونا کیسز ہو سکتے ہیں۔
ملک میں کورونا کی صورتحال سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز سے متعلق روزانہ جائزہ لیتے ہیں، آج بھی کیسز کے اضافے،ایس او پیز اوردیگرمعاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر سے ہی کورونا کے پھیلاوَ کو روکا جا سکتا ہے، کورونا کیسز میں اضافہ ہو گا لیکن احتیاط ہی کورونا سے نجات ہے۔
عوام سے ماسک کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماسک، گلوز اور سینی ٹائزر کا استعمال اب عام ہونا چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو جون کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 51 ہزار 735 مریض صحت یاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 52 ہزار 601 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 934، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 969 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 83 اور آزاد کشمیر میں 12 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔