وزیراعظم کی وزارتوں میں ای فائلنگ کے نظام کے نفاذ کو تیز کرنے کی ہدایت

پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں رد بدل کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں میں ای فائلنگ اورفائلوں کی ای ٹریکنگ کے نظام کے نفاذ کو تیز کرنے کی  ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی رپورٹس پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اور حکم دیا کہ مصنوعی قلت کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے پاس کسی بھی پٹرولیم کمپنی کی اسٹوریج میں داخل ہونے کا قانونی اختیارہے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا، ایف آئی اے اورضلعی انتظامیہ کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ پٹرولیم کمپنیوں کے ڈپو کا معائنہ کیا جائے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ گرفتاریاں اور ذخیرہ کی جانے والی مقدارکی جبری ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: پٹرول کی قلت پر وزیراعظم برہم، ذمہ داروں کیخلاف ایکشن کا حکم

اعلامیہ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں لائسنس کی شرائط کے مطابق مقررہ کردہ اسٹاک رکھنے میں ناکام رہیں۔ کارروائی کرکے لائسنس کینسل کیا جایا اور بھاری جرمانہ کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ 48 سے 72 گھنٹوں میں پٹرول کی ریگولرسپلائی یقینی بنانے کے  لیے اقدامات کریں۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت توانائی نے اجلاس کو بتایا کہ جون2019 میں کل سپلائی 650،000 میٹرک ٹن تھی۔ رواں سال جون کیلئے 850،000 میٹرک ٹن کا انتظام کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے ای سی سی کے 3 جون کے اجلاس میں لیےگئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ نےاسٹیل ملز سے متعلق ای سی سی کے فیصلے پرتفصیلی طورپر غورکیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس کو بتایا گیا گیا کہ موجودہ حکومت کاایجنڈااصلاحات کا ایجنڈاہے۔ سالہا سال سے غیرفعال ادارے کا سار ابوجھ عوام کوبرداشت کرناپڑتا ہے۔ ملکی مفادمیں اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ نے اداروں میں اصلاحات سے متعلق ڈاکٹرعشرت حسین کی پیش کردہ سفارشات بھی منظور کرلیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ متروکہ املاک کی جائیدادوں سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ متروکہ وقف املاک کی ملکیت میں 47 ہزاراملاک ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متروکہ املاک کی جائیدادوں کی نشاندہی کےعمل کو تیزکیاجائے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے دلشادعلی احمد کی بطور صدر اورسی ای او ایس ایم ای بینک تعیناتی کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے سیکٹرایف 12 اور جی 12 کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیزہاوَسنگ اتھارٹی کیلئے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ کسی غریب آدمی سے بغیرمعاوضہ ادا کیے زمین لی جائے نہ ہی کسی کو چھت سے محروم کیا جائے۔ جی 12 میں مقیم کچی آبادیوں کےمکینوں کیلئےکثیرالمنزلہ فلیٹس تعمیرکیےجائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس میں سوئی ناردن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ارساٹیلی میٹری سسٹم کوسبوتاژ کرنے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں