’ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سےکم ہیں’

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پٹرول،لائٹ ڈیزل اورمٹی کےتیل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کےمقابلےمیں دوگنی ہیں، جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اورنیپال میں قیمتیں پاکستان سے50 سے75 فیصد زیادہ ہیں۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آج  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے6 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول 81 روپے58 پیسے سےکم ہو کر 74 روپے52 پیسےفی لیٹرہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 11 روپے88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے37 پیسےکمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان

مٹی کا تیل 47 روپے 44 سےکم ہو کر 35 روپے 56 پیسےفی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 47 روپے 51 پیسےسےکم ہو کر 38 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسےاضافہ ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 80 روپے10 پیسےبڑھ کر 80روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں پرعملدرآمد کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔


متعلقہ خبریں