کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی کو مشکوک پا کر روکا گیا۔ تلاشی لینے پر کشتی سے 14 سو کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جس کی عالمی منڈی میں قیمت ایک ارب روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق منشیات جناح نیول بیس اور ماڑہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردی گئی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لئے قائم کیا گیا وفاقی ادارہ ہے۔