سندھ: کورونا وائرس کے مزید 864 کیسز سامنے آ گئے

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 864 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سےاموات کی تعداد 280 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں کورونا وائرس سے مزید 733 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ شہر میں کورونا کیسزکی تعداد 13 ہزارسےتجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 903 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 11 ہزار 922 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 16 ہزار 377 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 925 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 87 ہزار 335  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں