اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 90 پوائنٹس اضافہ

اسٹاک ایکسچینج ( stock exchange)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان دیکھا گیا اور کاروبار کےاختتام پر مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار603 پر تھا اور کچھ ہی دیر بعد انڈیکس میں160 پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی جب انڈیکس42 پوائنٹ کی کمی سے33 ہزار345 تک گر گیا تھا۔

 

اسکرین شاٹ

 

بعد ازاں کاروبار کا اختتام 100  انڈیکس میں 90 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 693 کی سطح پر ہوا ہے۔

خبرفائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں 143,219,907 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 6,785,629,755 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روزکاروباور کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبارکے دورا ن 100انڈیکس 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33283 پر تھا اور شروع میں سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

رواں ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں صرف16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر منفی رحجان رہا اور پانچ روز میں انڈیکس8 سے زائد پوائنٹس نیچے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں