نیب نے شہباز شریف کے داماد کو طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف کے داماد کو طلب کر لیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ریکارڈ کے مطابق شہر کے پوش علاقے میں ایک بلند عمارت بھی علی عمران کی ملکیت ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز دوپہر دو بجے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

صاف پانی کمپنی سمیت پنجاب حکومت کی ملکیت دیگر کمپنیوں کے متعلق ایک مقدمہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی زیرسماعت ہے۔


متعلقہ خبریں