اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے، نواز شریف


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بارے میں قوم سب جانتی ہے۔ اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے تو تیاریاں شروع کردیں۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نیب عام انتخابات سے قبل امیدواروں پر دباؤ نہ ڈالے۔ نسلوں سے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے والے اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے۔ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو عوام کبھی ووٹ نہیں دے گی۔

نوازشریف نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔ اسپتالوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بے انتہا بہتری آئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے سخت لہجے میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی چھوڑنے والے یہ نہ سمجھیں کہ وہ ایسے ہی چلے جائیں گے۔

صحافی نے کہا کہ آپ کے دائیں بائیں بھی وہی لوگ ہیں جو اس سے قبل کسی اور پارٹی میں تھے۔ جس پر نوازشریف نے کہا کہ میرے دائیں بائیں موجود لوگ کمیٹڈ ہیں وہ کہیں نہیں جائیں گے۔

سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے احتساب عدالت پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں