سعودی عرب: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس  بات کا اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالرز فراہم کیے ہیں، سعودی عرب

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ کل بروز جمعہ ہوگا۔

قواعد و ضوابط کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر سے شہادریں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائیگی، امام کعبہ

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے 30 شعبان 23 اپریل بروزجمعرات کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سعودی عرب میں ام القریٰ کیلنڈر پہ عمل درآمد کیا جاتا ہے جس میں سحری و افطار کے اوقات درج ہوتے ہیں۔

 رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا, پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا

رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں علمائے کرام یہی بتاتے ہیں کہ سحری و افطار کے لیے آذان کا سننا لازمی نہیں ہے بلکہ ام القریٰ کیلنڈر میں درج وقت دیکھ کر سحری یا افظار کیا جائے۔


متعلقہ خبریں