شرح سود میں مزید کمی ہونی چاہیے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شرع سود میں بتدریج کمی خوش آئند فیصلہ ہے لیکن اس میں مزید کمی ہونی چاہیے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شرع سود میں مزید 2 فیصد کمی خوش آئیند مگر اس میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کے بیروزگار ہونے کے تخمینے درست ہیں۔ جہانگیر ترین کے اپنے خلاف ہونی والی سازش کے دعوے پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی کسی سازش کا علم نہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے مگر یہ سلسلہ سندھ سے شروع ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر تک روزانہ ٹیسٹنگ 25 ہزار تک لے جائیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا آئی پی پیز رپورٹ میں غلط بیانی کر کے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں