‏مفتی تقی عثمانی، نورالحق قادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد: کورونا لاک ڈاوُن کے پیش نظر ‏مفتی تقی عثمانی اور وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ‏وفاقی وزیر کے ساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن میں باجماعت نماز کے معاملے پر بات ہوئی۔ نورالحق قادری نےعلمائے کرام کے اعلامیے کو متوازن قراردیاہے۔

مزید پڑھیں: توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارہ ممکن نہیں، مفتی تقی عثمانی

انہوں نے کہا کہ وزیرمذہبی امورنے 18 اپریل کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ نورالحق قادری نے کہا کہ ہماری تجاویزپرحکومت غورکررہی ہے۔‏وفاقی وزیرنورالحق قادری نے دعوت دی ہے، ہم وہاں اپناموقف پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں