کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاوُن سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے سے متفق ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری چاہتی ہے کہ کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت سے متعلق شعبے قواعد و ضوابط کے تحت کھولیں گے۔
مزید پڑھیں: محکمہ صحت بلوچستان کے ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اجرا
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کچھ دیر قبل کورونا کی 42 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاوَ پر تشویش ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 277 کیسز سامنے آئے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی نقصان سے بچنے کے لیے صرف کجھور کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔