اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 22 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 555 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 31 ہزار 577 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 31 ہزار 242 پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 145,428,820 شیئرز کی لین دین ہوئی کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,590,064,165 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی کابینہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دیدی

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ایک ہزار پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکا اختتام 196 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا تھا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں