اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ کے آفیسر تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے نائب قاصد احسان کاعلامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایاگیا۔ نائب قاصد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق نائب قاصد کو پولی کلینک آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزاراحمد، ان کے خاندان کے دیگر افراد اور سیکرٹری کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ فیف جسٹس سمیت تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس چیمبر کے تمام عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ چیف جسٹس چیمبرکے ایک اہلکارکا ٹیسٹ مثبت آنے پر سب کے سیمپل لیے گئے تھے۔