برطانوی حکومت کے مشیربرائےسائنس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے کوئی نہیں بچ سکتا اور80 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا، ہم اپنے کام کی جگہ پر زیادہ محفوظ ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تاحال کوورونا سے متاثر نہیں ہوئے ان میں سے80 فیصد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کورونا وائرس کے سبب شدید کساد بازاری کا خدشہ ہے برطانوی ارکین پارلیمنٹ تجارتی شرائط میں نرمی کی تجویز دے رہے ہیں۔
برطانوی وزارت وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں نہیں کرنا چاہیے لیکن ہمارے سائنس دان آئندہ ہفتے کے آخر تک فیصلے کریں گے کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت کب دینے ہے۔
ملک میں تین ہفتوں سے لاک ڈاؤن کی صورتحال اور وہاں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب فی الحال ہلاکتیں دیگر ممالک کے مقابلے بہت کم ہیں۔
بگڑتی معاشی صورتحال کے سبب برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعتیں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ فی الحال برطانیہ میں کورونا کے65,077 کیسز ہیں اور7,978 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔