وزیرآباد میں 500 بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم


گجرانوالہ: تحصیل وزیر آباد کےعلاقے سوہدرہ میں کورونا کے مریضوں کے لیے 500 بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم ہینڈزایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور سینٹر میں موجودسہولتوں اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 845 ہو گئی

وزیراعلیٰ نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مرکز میں سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قرنطینہ سنٹر میں قائم کنٹرول روم اورممکنہ مریضوں کے لیے تیارکردہ کمروں کا بھی معائنہ کیا۔


متعلقہ خبریں