کورونا وائرس کے باعث جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات التوا کا شکار

جعلی اکاؤنٹس کیس، عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات التوا کا شکار ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ہونا تھی جو اب 27 اپریل تک مؤخر کر دی گئی ہے جبکہ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس بھی 27 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔

دوسری جانب پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں نہر خیام غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس بھی 27 اپریل تک مؤخر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور عدالتوں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جہاں صرف اہم مقدمات کی ہی سماعت ہو گی جس کے لیے ججز کی چند تعداد ہی عدالتوں میں موجود ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، عدالت کا سرجیکل ماسک، سینیٹائرز کی عدم دستیابی پر سخت نوٹس

 


متعلقہ خبریں