سندھ: 89 افراد میں کورونا کی تصدیق، مجموعی تعداد 357 ہو گئی

فائل فوٹو


سکھر: تفتان سے سکھر لائے گئے 89 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں اس وبائی بیماری سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 357 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ اب تک 2700 افرادکےکوروناوائرس کےٹیسٹ کیےگئے ہیں، 255 کیسزسکھر،101 کیسز کراچی اورایک کیس حیدرآباد میں مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے60 کیسزسامنےآئے ہیں جبکہ 2 مریض صحت یاب ہوئےجن میں ایک شخص حیدرآباد کا ہےاور ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں