کوروناوائرس: کے پی کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس قائم


حفمصد: کوروناوائرس  کے سبب خیبر پختونخوا کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  8 رکنی ٹاسک فورس صوبے کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ٹاسک فورس اس ضمن میں بے روزگاری کا اندازہ بھی لگائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 480 سے تجاوز کر گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹاسک فورس حکومتی نقصانات کے تدارک کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔ ٹاسک فورس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر خان کریں گے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس سے دو اموات بھی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں