صرف پبلک ٹرانسپورٹ بند کی ہے، باقی پر پابندی نہیں: سعید غنی

فائل فوٹو


کراچی: وزیرتعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی  (پی پی پی) سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت نے صرف پبلک ٹرانسپورٹ بند کی ہے، باقی پر پابندی نہیں لگائی۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک چیلنج ہے  اور ہمیں غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے، دنیابھر میں معاشی بحرا ن پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آج بھی لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں، ہماری توقع تھی پابندی موثر ثابت ہوگی لیکن اس کے برعکس ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ  سندھ حکومت گراسری شاپس بندکرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،  شہری ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نقصان برداشت کرنے والے فیکٹری، اسٹور یا بڑے دکان مالکان کی امداد کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی بھی اسکول میں اساتذہ کو بلانے کا رویہ غیر مناسب ہے،  ایک دو اساتذہ کو اسکول میں بلانے کی بات ہوئی  تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا وقت ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں تعاون کا ہے، صوبوں  کے پاس محدود  وسائل ہیں۔


متعلقہ خبریں