کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ تافتان باڈر پر کوتاہی ہوئی ہے، صورتحال سے نمٹ کر دیکھیں گے کہ نظام میں کہاں خرابی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کی جان بچانی ہے ، مشعیت کو سنبھالنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو فنڈ بنایا ہے اس میں 3 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں، یہ چیف سیکریٹری کے زیر نگرانی فنڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں فیصل ایدھی، ڈاکٹر باری، اور مشتاق چھاپرا ہیں، وہ خرچ کریں گے، ہم دیگر اخراجات کم کرکے اس مسئلے کی جانب فنڈ لگا رہے ہیں۔