اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 475 ہلاکتیں


روم: اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 475 مزید ہلاکتیں ہوگئیں جس کے مجموعی تعداد دو ہزار 900 سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

اٹلی میں کیسز کی مجموعی تعداد 35,713 ہے جن میں سے 2,257  کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں 28,710 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 4,025 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار965 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افرادکی تعداد2 لاکھ18ہزار740 ہے۔

اٹلی کے بعد یورپ میں کورونا سے سب سے زیادہ اسپین متاثر ہوا ہے جہاں ہلاکتیں کی تعداد اب 638 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد8 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسپین میں مجموعی کیسز کی تعداد 14,769 ہے جن میں سے 1,081 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 800 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمنی میں کوروناوائرس سے28ہلاکتیں،12ہزار327متاثر۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے150ہلاکتیں اور 9ہزار261متاثر ہیں۔

یورپ  کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں چوالیس میں سے تینتالیس ممالک متاثر ہیں اور تئیس میں اموات بھی ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر برطانیہ میں تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکولوں کو اعلان کے مطابق تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں