پنجاب: کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پنجاب: کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر کے مطابق پورے صوبے میں کورونا کے 33 مصدقہ مریض موجود ہیں۔

پشاور: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 زائرین میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جب کہ لاہور میں چھ ، ملتان میں پانچ اور گجرات میں دو مریضوں کو کورونا وائرس کا مصدقہ مریض قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس کے تمام مصدقہ مریض اس وقت آئی سو لیشن وارڈز میں زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق آئی سو لیشن وارڈوں میں زیرعلاج تمام مریضوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت آئی سو لیشن وارڈز میں 24 مشتبہ مریض بھی موجود ہیں جب کہ 254 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا:کراچی میں 19 نئے کیسز، سندھ کے مریضوں کی تعداد 208 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا ہے کہ 197 مریضوں کولیب ٹیسٹ کلیئر ہونے پراسپتالوں سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں