دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق


شیخوپورہ: شیخوپورہ میں تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کی حدود میں بندوق کی نوک  پر ڈکیتی  کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: سال رواں کی سب سے بڑی ڈکیتی کا مقدمہ درج

وارات کے دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے درگت بناکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے دوسرے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کے مطابق معاملے کو نوٹس لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جلد ملزمان گرفتار کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں