کورونا وائرس، عدالت کا سرجیکل ماسک، سینیٹائرز کی عدم دستیابی پر سخت نوٹس


لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لے لیا۔

کورونا وائرس کے باعث سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو کل منگل کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت ماسک، سینیٹائزر، سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کی کیا وجوہات ہیں ؟

ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: پاک افغان سرحد 15ویں روز بھی بند

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ماسک اور سینیٹائرز مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

اس سے قبل وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔


متعلقہ خبریں