لاہور: کورونا وائرس قیدیوں کے لیے آزادی کی نوید لے ایا، وزیراعلی پنجاب نے قیدیوں کی سزا کم کر کے دو ماہ کی معافی دینے کا اعلان کر دیا۔
دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں سزا یافتہ قیدیوں کی قبل از وقت رہائی ممکن ہوسکے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس : پنجاب کے چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارکس تین ہفتوں کے لیے بند
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس خدشے کے پیش نظر سندھ بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان کردیا گیا تھا۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر یہ اقدام قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر کی جیلوں میں کم سے کم قیدی رکھے جائیں گے۔