ریلوے کا تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ کوروناوائرس کے باوجود تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلتی رہیں گی تاہم عملے کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کرونا وائرس کے خدشے کی بنا پر ریلوے میں بھی اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں اور تمام ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے خوف زدہ نہیں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان میں نہیں تھا بلکہ بیرون ملک سے آیا۔ چین نے اس وائرس پر قابو پا لیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینیں اپنی منزل کی جانب رواں رہیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جناح، لاثانی اور فرید ایکسپریس کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 10 ٹرینیں نجی سیکٹر کو دیں۔

وزیر نے بتایا کہ فریٹ کی 3ٹرینیں نظام میں شامل کررہے ہیں اور ریلوے کی دیگر  تمام ٹرینیں حسب معمول چلیں گی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں