کورونا وائرس: پاک افغان بارڈر دسویں روز بھی بند


چمن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر آج دسویں روز بھی بند ہے جس کے باعث  آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر باب دوستی کو مزید ایک ہفتے تک بند رکھا جائے گا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

چیمبر آف کامرس کے حکام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ باب دوستی کی بندش کی وجہ سے پاکستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد بھی معطل ہو چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کو سبزیوں اور تازہ پھلوں کی ایکسپورٹ معطلی سے تاجروں کو شدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ باب دوستی کی بندش میں توسیع کی وجہ سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی بھی تعطل کا شکار ہے۔

ادارے نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ باب دوستی کھلنے کی صورت میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں