کراچی: سال2020 کا تیسرا سپر مون پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً 10 بجکر47 منٹ پر نظر آگیا۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق سپر مون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ تقریبا 3 لاکھ 57 ہزار 404 کلو میٹر رہا۔
ترجمان کے مطابق 7 یا 8 اپریل کو رواں سال کا چوتھا سپرمون ہوگا۔ آئندہ نظر آنے والے سپر مون کو سپر پنک مون کہا جائےگا۔
مزید پڑھیں: چاند کی سطح پر پھیلی پراسرار روشنیاں، سائنسدان پریشان
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سال میں 12 مکمل چاند ہوتے ہیں، مگر رواں سال اکتوبر میں 2 بار مکمل چاند نظرآئےگا۔
ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر اور اکتیس اکتوبر کو دوبار مکمل چاند کو دیکھا جاسکے گا۔ اس عمل کو بلو مون کہا جاتاہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق رواں سال 4 سپرمون ہونگے، اس سپرمون کو سپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے۔