چمن: سرحد چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی بندش سے سرحدی قبائل اور ملکی تاجروں کو مسلسل نقصان ہورہا ہے۔
100 سے زائد ممالک کورونا وائرس کی گرفت میں، ہلاکتوں کی تعداد 3500 سے بڑھ گئی
ہم نیوز کے مطابق قبائل اور تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاک ایران تفتان سرحد اور پاک افغان طورخم سرحد کھلی ہوئی ہے بالکل اسی طرح چمن سرحد بھی تجارت کے لیے کھولی جائے۔
پاک افغان سرحد سے متعلق کمانڈنٹ ایف سی کرنل راشد صدیق کی زیر صدارت عمائدین علاقہ اور تاجروں کا جرگہ ہوا۔ اس موقع پرکرنل راشد صدیق نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نطرباب دوستی مزید سات روز تک بند رہے گا۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ سرحد کی دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو اپنے اپنے ممالک بھجوانے کے لیے حکام بالا سے بات کریں گے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
ذرائع کے مطابق کرنل کمانڈنٹ ایف سی راشد صدیق نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغان شہریوں کی ایک دوسرے ممالک میں واپسی کے لیے مقامی سطح پر کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق تاجروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس افغانستان کے جنوبی شہر میں رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کو کھول کر آنے والے شہریوں کی اسکریننگ کی جائے۔
کورونا وائرس: پاک فوج اور این ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
تاجروں نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ پاک افغان سرحد کی مزید بندش سے سرحدی قبائل اور ملکی تاجروں کو مسلسل نقصان ہورہا ہے۔