لاہور: لاہور پولیس نے شہر بھر کے تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہم نیوز کے مطابق لاہور میں آن لائن درخواست اور ایف آئی آر کے بعد اب چالان اور مثل بھی آن لائن ہوا کرے گی۔ تمام تھانوں کے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز کے افسران آن لائن مثل لکھیں گے۔
عدالت میں بھی ضمنی، مثل اور چالان اب کمپیوٹرائزڈ پیش کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں شہر بھر کے تھانوں کے پولیس افسران کو سافٹ ویئر کے لاگ ان دے دیے گئے ہیں اور پولیس افسران اب اپنے لاگ ان کے ذریعے ہی آن لائن ضمنی اور چالان لکھا کریں گے۔
اب لاہور میں ہاتھ سے لکھا گیا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا اور تھانے سے لے کر آئی جی آفس تک تمام چالان اور ریکارڈ آن لائن ہی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں جائیداد کے ریکارڈ کی تصحیح و تبدیلی کیلئے ایپ متعارف کرادی
واضح رہے کہ اس قبل سائل کی درخواست اور ایف آئی آر کو آن لائن کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب: جیل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا
اس سے قبل پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھانوں کے مال خانوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا تھا جس کے بعد لاہور میں پنجاب پولیس کے مال خانوں کے اندراج کا رجسٹر نظام ختم ہوا۔ کمپیوٹرائزڈ کیے جانے والے مال خانوں کے ریکارڈ میں سرکاری اسلحہ کی درجہ بندی، اسلحے کی تعداد، آنسو گیس شیلوں کی تعداد سمیت دیگر کوائف شامل ہوں گے۔