اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کی ہدایت

وزیر اعطم کی زیرصدارت اہم کابینہ اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مزید کم کرنے کیلئے جلد ازجلد اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان کی زیرصدارت ہونے وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف پیکج دینے کے بعد اشیاء کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے درآمدگی ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

میٹابولزم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کے والدین کی درخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ضروری ادویات درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا۔

وزیراعظم نے مشیر صحت کو معاملہ دیکھ کر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

عمران خان نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی بھی فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں حج گزشتہ سال کی نسبت امسال 20 سے 25 ہزار روپے مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ مذکورہ قیمتوں میں واضح کمی کے لئے بھی اقدامات کریں اور بچوں کی جان بچانے والی مخصوص غذا کی درآمد میں رکاوٹ جلدازجلد دور کی جائے۔

کابینہ اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ کمشنر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستا(ایس ای سی پی) کی تعیناتی اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ وقت کی کمی کے سبب موخر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان اسٹیل ملز کے حوالےسے الگ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیربرائےبحری امورعلی زیدی، وفاقی وزیر اسد عمر، میاں محمد سومرو، عبدالحفیظ شیخ،رزاق داؤد اور دیگر سینیئرحکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں