میونخ: امریکہ نے کہا ہے کہ چین اور روس غلط فہمی میں نہ رہیں، دنیا میں امرہکہ کی سربراہی میں مغربی اقدار کا بول بالا ہی رہے گا۔
میونخ میں میں جاری تین روزہ بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین اور روس کا دنیا میں سلطنت قائم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگا۔ چین عالمی سلطنت قائم کرناچاہتا ہے، لیکن دنیا پر مغرب کا ہی غلبہ رہے گا۔
نیٹو اتحادیوں کو امریکی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی قیادت میں کوئی بحران نہیں ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ مخالفین کی جانب سے ٹرانز اٹلانٹک اتحاد کی موت افواہیں انتہائی مبالغہ آمیز ہیں۔ مغرب جیت رہا ہے اور ہم ایک ساتھ چیت رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین امریکہ تجارتی جنگ، گوگل نے ہواوے کو ہری جھنڈی دکھا دی
مائیخ پومپیو نے امریکی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، جاپان اور دوسرے امریکی اتحادی چھوٹے موٹے اختلافات کے باوجود چین، روس اور ایران کے خلاف متحد ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مائیک پومپیو کا بیان سفید جھوٹ ہے اور چین پر ان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ سنجیدہ گفت و شنید کے لیے بیٹھ جانے اور محاذ آرائی کو کم کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کامیزائل تجربہ: روس و چین نےسلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
جرمنی کے صدر فریک والٹر اسٹین میئر نے کہا نے امریکہ، چین اور روس پر الزام لگایا کہ وہ دنیا کو زیادہ خطرناک بنا رہے ہیں اور عالمی امن کو تہہ و بالا کررہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا وہ جرمنی کے صدر کی تقریر سے زیادہ حیران نہیں ہیں: ہم امریکہ کے جونئیر پارٹنر نہیں بن سکتے ہیںَ یورپی یونین کو آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو اپنے پڑوس میں خطرات سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہیے اور بعض اوقات واشنگٹن کے سہارے کے بغیر آزادانہ کام کرنا چاہیے۔ میں یورپی حل کے لیے بے چین ہوں۔