’کشمیریوں کی آزادی، وقار کے ساتھ زندگی گزرانے کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا‘

محرم الحرام میں شرپسند عناصر امن خراب کرنیکی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش کو دبا نہیں دبا سکتا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیری عوام کے جذبے کو نہیں توڑا جا سکا، پھر 6 ماہ کا کرفیو آزادی کی پیاس کیسے بجھا سکتا ہے؟


وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے بات کرے گا۔ کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے.

شاہ محمود قریشی نے مذید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں