اسٹاک مارکیٹ میں 159 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بھی مندی کا شکار رہی اور کاروبار کا اختتام 159 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 884 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 160 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 278 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 162 تک گیا جبکہ انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 684 کی سطح تک گیا تاہم کاروبار کا اختتام 159 پوائنٹس کے ساتھ 40 ہزار 724 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 9 کروڑ، 25 لاکھ، 35 ہزار 640 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 8 کروڑ، 47 لاکھ، 80 ہزار 203 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے شرح سود میں کمی لانا ہو گی، ڈاکٹر حفیظ پاشا

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس 474 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں