پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا

پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات دور کرنے پیر کو بہادر آباد جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اسد عمر نے گورنر سندھ کو وزیر اعظم عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا۔

پی ٹی آئی سندھ کا وفد پیر کی دوپہر ایک بجے بہادر آباد جائے گا اور وفد میں وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس کے  بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جو پیر کی صبح 10 بجے گورنر ہاؤس میں ہونا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر، فیصل سبزواری اور کنور نوید جمیل کراچی بحالی کمیٹی کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ہمیں پیپلز پارٹی سے کوئی امیدیں وابستہ نہیں ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانے سمیت ہر مشکل میں ساتھ دیں گے اور ہم نے اپنا وعدہ نبھایا۔ ہمارا خیال تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہو گی تو اس کا اچھا تاثر کراچی کے شہریوں پر ہو گا تاہم اب وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالوں  کو جنم دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں