کراچی: گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق، پانچ زخمی

کراچی: گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق، پانچ زخمی

کراچی: شہر قائد میں رکشے اور ہائی روف کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اندوہناک سانحہ نیو کراچی میں پیش آیا۔

کراچی: ڈاکٹروں کا کارنامہ، زندہ کو کفن پہنوا دیا

ہم نیوز کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی نیو کراچی کے قریب پیش آنے والا حادثہ اس وقت ایک ہی خاندان کے لیے سوہان روح بن گیا جب تصادم کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان کو آتشزدگی کا شکار ہونے والی گاڑی سے بروقت نکالا نہیں جا سکا تھا۔متاثرہ خاندان کے افراد شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

علاقہ پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود سی این جی سلنڈر ابھی تک محفوظ ہے البتہ آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

آگ سے جھلس کر جاں بحق افراد کی شناخت ناصر، دیدار، نیلوفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ناصر اور دیدار کو سگا بھائی بتایا جا رہا ہے۔

کراچی: ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک

علاقہ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار خاندان سرجانی تیسر ٹاون کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوسگے بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ضیا کالونی گلشن اقبال شادی میں شریک ہونے جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش و تحقیق کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں