پاکستان میں نئے سال 2020 کا آغاز ہوگیا

پاکستان میں نئے سال 2021 کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح نئے سال 2020 کا آغاز ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پاکپتن، چنیوٹ، گوجرانوالہ، مری اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا استقبال شہریوں شدید سردی کے باوجود نہایت جوش و خروش سے کیا۔

نئے سال کے آغاز پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کی کہ نیا سال پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو اور اہل وطن کو وہ تمام خوشیاں میسر آئیں جن کی وہ دعائیں کرتے ہیں۔

گوجرانوالہ سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر مسیحی برادری کی جانب سے آتشبازی کی گئی اور چرچز میں کیک کاٹے گئے۔ اس موقع پر خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ملک کے مختلف شہروں سے ہم نیوز کے نمائندگان نے بتایا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر شب کے 12 بجتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شدید سردی کے باوجود سڑکوں پہ آگئی جہاں انہوں نے آتشبازی کی، ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈالے اور میوزک پررقص بھی کیا۔

رینجرز اور پولیس کی جانب سے اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی بھی شرپسند کو اپنی مذموم کارروائی کرنے کا کوئی موقع نہ ملے۔

سی ویو کراچی میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں لوگوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے سال کو خوش آمدید کہا جب کہ فائیو اسٹار چورنگی پہ پولیس کی جانب سے ہونے والی ہلڑ بازی کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔

گوجرانوالہ میں منچلوں نے نئے سال کے آغاز پر زبردست آتشبازی کی جس سے پورا آسمان بقعہ نور بن گیا۔ کچھ علاقوں سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہم نیوز گوجرانوالہ کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکن فرقان بٹ اور دیگرنے نجی شاپنگ مال میں ہونے والے نیو ایئر نائٹ کانسرٹ کو یہ کہہ کر بند کروادیا کہ فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔ جس وقت کنسرٹ بند کرایا گیا اس وقت گلوکارہ فرحانہ مقصود اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھیں۔

فیصل آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بڑھتی ہوئی ہلڑ بازی کے سبب پولیس اہلکاروں نے ہاتھوں میں ڈنڈے تھام لیے ہیں اور وہ پوری طرح چوکس ہیں۔


متعلقہ خبریں