نواز شریف کو شریانیں کھلوانے کیلئے امریکہ لے جا سکتے ہیں، حسین نواز

نواز شریف کو شریانیں کھلوانے کیلئے امریکہ لے جا سکتے ہیں، حسین نواز

فوٹو: فائل


لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو امراض قلب اور شریانیں کھلوانے کے لیے امریکہ لے جا سکتے ہیں۔

حسین نواز نے لندن میں ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے، اُن کے مختلف ٹیسٹ اور معائنے ہو چکے ہیں اور ان کے پلیٹ لیٹس بھی تک غیرمتوازن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس متوازن ہونے تک کوئی بھی پروسیجر ممکن نہیں ہو سکتا جبکہ ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس جیل میں متوازن تھے اور آخری ایام میں ان کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کی شکایت ہوئی تھی۔

حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دل کی شریانیں بھی جزوی بند ہیں اور انہیں امراض قلب اور شریانیں کھلوانے کے لیے امریکہ لے جایا جاسکتا ہے۔ نواز شریف میڈیا سے گفتگو نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں ’حکومتی دباؤ سے ڈرنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا‘

انہوں ںے کہا کہ بیماری کی وجہ سے ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ اُن کی ضمانت کے لیے پاکستانی عدالتوں سے ریلیف ملنے کی پوری امید ہے۔


متعلقہ خبریں