ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس ملتوی

ترجمان پاک فوج کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور کی آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  سہ پہر 3بجے اہم  پریس کانفرنس کرنی تھی جس میں کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کیا جانا تھا۔

اطلاعات تھیں کہ میجرجنرل آصف غفورملکی سلامتی کی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دیں گے تاہم اب خبر آئی ہے کہ میجر جنرل آصف غفور آج پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت طویل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں صبح 9:30 پر شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

طویل ترین کورکمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا جس بعد خبر خبر آئی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں