بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو افسر زخمی

پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کے 5فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا

اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو افسر زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی چوکیوں پر مارٹر گولے بھی داغے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک کیپٹن اور ایک میجر زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ رواں سال اگست میں بھی اسی طرح کے واقعے میں دو شہری شہید ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے قریب تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی جس میں مارٹر اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں