لاہور میں عوام کو سفر کی سستی سہولیات فراہم کرنے کے لیے چلائے گئی میٹرو بس کے ٹائر میں آگ لگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد میٹرو سروس کا کچھ ٹریک عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ لاہورمیں قذافی اسٹیڈیم کے سامنے فیروزپور روڈ پر میٹروبس کے پچھلے ٹائروں سے آگ بھڑک اٹھی۔
آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
بروقت کارروائی سے آگ کو زیادہ پھیلنے سے روک لیا گیا اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم متاثرہ بس کو ٹریک سے ہٹاکر شہریوں کیلئے میٹروبس سروس بحال کر دی گئی ہے۔