گردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام شہریوں کے لیے کھل گیا

گردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام شہریوں کے لیے کھل گیا

ناروال: گردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

کرتار پور راہداری: افتتاحی تقریب میں من موہن سنگھ اور سدھوکی شرکت

ہم نیوز کے مطابق گردوارہ بابا گورو نانک کرتار پور دیکھنے کے لیے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دس ہزار افراد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرتار پور پہنچنے والے افراد کا تعلق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں سے ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گردوارہ پہنچنے والوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زیادہ تر لوگ اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گردوارہ بابا گورو نانک کرتار پور میں داخلے کے خواہش مندوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ داخلے کے خواہش مندوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ قومی شناختی کارڈز لائے ہوں۔

گردوارہ بابا گورو نانک دیکھنے کے خواہش مندوں سے داخلہ فیس کے طور پر دو سو روپے فی کس وصول کیا جارہا ہے۔

مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،عمران خان کا کرتارپور میں خطاب

ہم نیوز کے مطابق سیکورٹی نقطہ نظر سے انتہائی سخت چیکنگ اور سرچنگ کا انتظام کیا گیا ہے اور کسی کو بھی چیکنگ کے بنا اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اورنہ ہی اضافی سامان ہمراہ لے جانے کا مجاز قرار دیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں