بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

فوٹو: بھارتی ٹی وی


گوا میں بھارتی نیوی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں پائلٹ کیپٹن ایم شیوکند اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادیو سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ میگ 29 کے پرندہ ٹکرانے سے حادثے کا شکار ہوا تاہم دونوں سوار محفوظ رہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔

بھارتی نیوی کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق پرندہ طیارے کے دائیں پر سے ٹکرا کر خالی میدان میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں