دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری ) کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
Multan Sultans won the toss and elected to bowl first#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvMS pic.twitter.com/dKntssiEas
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
پی ایس ایل تھری کی ٹاپ فور میں شامل دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ کا 22واں میچ سہ پہر ساڑھے چار بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کی چوتھی سیڑھی پر موجود ہے۔
Two former table-toppers desperate to regain lost ground!
The two captains have all to play for. This should be an absolute cracker#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvMS pic.twitter.com/V94CaQzI5z— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
پی ایس ایل میں پہلی بار شریک ملتان سلطان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا نواں میچ کھیل رہی ہے جب کہ کراچی کنگز کا یہ ساتواں مقابلہ ہے۔
ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر
کراچی کنگز
عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔
ملتان سلطانز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔