اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کارکے تنازعہ کامیابی سے حل کرلیا ہے اور پاکستان پر عائد کیے گئے 1.2 ارب ڈالر جرمانے کی رقم بچا لی گئی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی مدد سے حکومت نے کارکے تنازعہ کامیابی سے حل کرلیا ہے اور بین الاقوامی ثالثی ادارے کی جانب سے پاکستان پر عائد کیا گیا جرمانہ بچا لیا ہے۔
صدر اردگان کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کارکے تنازعہ کامیابی سے حل کرلیا ہے اور آئی سی ایس آئی ڈی کی جانب سے پاکستان پر عائد کئے گئے 1.2ارب ڈالرز جرمانے کی رقم بچا لی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 4, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھہ پڑھیں: ریکوڈک کیس میں پاکستان پر ہرجانہ عائد کردیا گیا
یاد رہے کہ ترکی کی کمپنی کارکے کی درخواست پر جولائی میں سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لیے عالمی بینک کے بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈک کیس میں پاکستان پر پانچ ارب 97 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے ریکوڈک میں واقع سونے کی کانیوں میں کھدائی کے حوالے سے لیز میں توسیع نہ کرنے پر تیتان کاپر کمپنی نے بین الاقوامی ثالثی ادارے میں اس کو چیلنج کیا تھا۔