اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، دادؤ، قلات کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاڑکانہ، میرپور خاص ، کوئٹہ ،زیارت، ژوب، لسبیلہ، خضدار،راولپنڈی، رحیم یار خان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش، سندھ: پڈعیدن 101، دادؤ 37، جیکب آباد 04، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، چھور، سکھر، روہڑی 02، میرپورخاص 01،خیبر پختونخواہ: دروش 30، دیر(اپر27، لوئر12)، میرکھانی 25، کالام 18، سیدوشریف12، مالم جبہ10، چترال09، چراٹ،پاراچنار 05، پشاور(ائر پورٹ، سٹی 03)، تخت بھائی 02، بالا کوٹ 01، بلوچستان : قلات 10، بارکھان 07، کوئٹہ (سمنگلی 06، سٹی 05)، ژوب 06، خضدار، لسبیلہ 02، دالبندین 01، پنجاب: خانپور 05، اٹک 02، گلگت بلتستان : گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام 02، اسکردو 03 اور درویش 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔