اے این پی نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی

اے این پی نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پشاور؛ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔ اس بات کا اعلان باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سنیٹر ستارہ آیاز پر پارٹی میں گروپ بندی کرنے اور تنظیموں سے بغاوت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اے این پی کی خاتون سینیٹر کو پارٹی قواعد و ضوابط کے خلاف سرگرمیوں پر شوکاز جاری کیا گیا تھا۔

رکاوٹیں ڈالیں یا گرفتاریاں کیں تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوگا، اے این پی

اے این پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹر ستارہ ایاز کو کابینہ اراکین کی موجودگی میں پرسنل ہیئرنگ کا موقع فراہم کیا گیا لیکن وہ صوبائی صدراور کابینہ اراکین کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔

ہم نیوز کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر نے پارٹی آئین اور قواعد و ضوابط کے تحت سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج کے بعد سنیٹر ستارہ آیاز کا پارٹی سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں