ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ، وزیراعظم معاشی کامیابیوں پر مطمئن

ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ، وزیراعظم معاشی کامیابیوں پر مطمئن

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے غیرملکی زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافے کے اعدادوشمار شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایک سال میں معیشت کا دھارا مثبت سمت میں تبدیل کرنا ہماری ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادائیگیوں کے توازن سے متعلق مرکزی بینک کی رپورٹ جاری

وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 17 فیصد اور پاکستان کی برآمدات میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔

ملکی درآمدات میں 18 اعشاریہ 6 فیصد کمی لائی گئی۔ پاکستان میںغیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں ایک سو گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی معیشت کے حوالے سے حوصلہ افزا اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بجٹ کے پہلے تین ماہ میں  کرنٹ اکاونٹ خسارہ (آمدن اور اخراجات کا فرق) 1 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ برس 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔


متعلقہ خبریں